The Search
جکارتا
انڈونیشیا کا دارالحکومت
جکارتا یا جکارتہ انڈونیشیا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ جزیرہ جاوا کے شمال مغربی ساحلوں پر واقع شہر جکارتا 661.52 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی آبادی 2004ء کے مطابق 8،792،000 ہے۔ شہر گذشتہ 490 سال سے آباد ہے اور اس وقت دنیا کا 9 واں گنجان آباد ترین شہر ہے جہاں 44،283 افراد فی مربع میل بستے ہیں۔
Wikipedia · CC BY-SA