The Search

The Search

انٹرنیٹ

انٹرنیٹ ، باہم مربوط کمپیوٹر کا ایک عالمی جال

ہے جو عوامی یا اجتماعی سطح پر ہر کسی کے لیے قابل دسترس و رسائی ہے۔ کمپیوٹر کا یہ جال یا نظام جالبینی دستور (internet protocol) کا استعمال کرتے ہوئے رزمی بدیل (packet switching) کے ذریعہ سے مواد (data) کو منتقل یا ارسال کرتا ہے۔ انٹرنیٹ اصل میں خود لاتعداد چھوٹے چھوٹے جالاتِکار کا مجموعہ ہے جو علاقائی سطح پر پائے جاتے ہیں اور اس طرح یہ تمام یکجا ہو کر مختلف معلومات اور خدمات فراہم کرتے ہیں مثلاً برقی خط، آنلائن گفتگو (online chatting)، فائلوں کا تبادلہ و منتقلی، آپس میں مربوط ویب کے صفحات اور ایک عالمی دستاویزات کا نظام یعنی ورلڈ وائڈ ویب ۔

Wikipedia · CC BY-SA